MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی مسافروں کو منزل نہیں ملے گی، الیکشن میں ٹھپہ ماری کیخلاف قوم کھڑی ہوگی، ڈاکٹر مالک

0 177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 2023ء کے الیکشن میں ٹھپہ ماری کی کوششیں کی گئی تو عوام چٹان کی مانند اس کے سامنے رکاوٹ بنیں گے، عوام کا راستہ روکا نہیں جاسکتا، سیاسی مسافروں کو منزل نہیں ملے گی، بلوچستان میں ڈکٹیٹر کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کاآخری اور واحد حل سیاسی مذاکرات ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی تحصیل آپسر کے زیراہتمام کہدہ یوسف محلہ آپسر میں کہدہ داؤد بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ عام میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ مشرف کی لگائی گئی آگ سے بلوچستان جل رہا ہے، ہزاروں نوجوان اس جنگ میں شہید ہوگئے ہیں، اس جنگ کا آخری حل صرف مذاکرات ہیں، سیاسی پراگندگی کے خلاف نیشنل پارٹی سیاسی مزاحمت کررہی ہے، اب ہماری مائیں بہنیں بڑی تعداد میں جمہوری جدوجہد کا حصہ ہیں، عام انتخابات میں کسی بھی مذموم کوشش کے سامنے قوم چلتن کے پہاڑ کی مانند کھڑی ہوگی، اس لئے ٹھپہ ماری کا خیال دل سے نکال دیا جائے، نیشنل پارٹی اپنے عوام پر ایسے نمائندوں کومسلط ہونے نہیں دے گی جو قبرستان کیلئے بھی کوئی خالی زمین نہ چھوڑیں، عوام کو مافیا کے چنگل سے نجات دلاکر رہیں گے، ٹرالنگ نے سمندر کو تباہ کردیاہے،بارڈر پر ٹوکن سسٹم نے لوگوں کوبرباد کرکے رکھ دیاہے کھلے عام ٹوکن کی خریدوفروخت جاری ہے یہ کروڑوں اربوں روپے کن جیبوں میں جارہے ہیں، نیشنل پارٹی ٹوکن سسٹم کوختم کرنے کی کوشش کرے گی، نیشنل پارٹی کی سیاسی قوت میں میر حاصل خان، شہیدمولا بخش اورشہید ڈاکٹر یاسین کا خون شامل ہے، ہم اس دن کے منتظر ہیں جب ایک عام بلوچ سیاسی کارکن بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بنے گا، جوبلوچستان اوربلوچ کیلئے نیک شگون اور خوشی کا دن ہوگا، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے نیشنل ازم کو بارکھان اور نصیرآباد تک پہنچایا، ہمارے اکابرین نے وطن اور یہاں کے باسیوں کے لیے اپنی عمریں جیلوں میں گزارے، انہوں نے کہاکہ جس طرح سیاسی کارکنان ایک بارپھر نیشنل پارٹی کے قافلے میں واپس شامل ہورہے ہیں کارکنان کی محنت وجدوجہد اور عوامی قوت کے بل پر کیچ کی تمام نشستیں نیشنل پارٹی جیت جائے گی، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کونسلران کوہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں داخلہ کے وقت اپنے وارڈکے تمام بچوں کی اسکولوں میں داخلہ یقینی بنائیں، تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات اور اپنے وارڈکو منشیات فری بنانے کیلئے کوششیں کریں جبکہ شجرکاری کی طرف بھی توجہ دیں۔ جلسہ سے نیشنل پارٹی خواتین ونگ کیچ کی سیکرٹری میڈم شاری، نیشنل پارٹی تحصیل آپسرکے صدر اقبال بلوچ، بی ایس او تربت زون کے صدر باہوٹ چنگیز، میڈم گل سمین نے بھی خطاب کیا، جلسہ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نیشنل پارٹی آپسر کے جنرل سیکرٹری احسان درازئی نے سرانجام دئیے جبکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما جسٹس (ر) شکیل احمدبلوچ، ڈاکٹرنوربلوچ، نثار احمدبزنجو، ملابرکت بلوچ، محمدجان دشتی، رجب یاسین،ضلعی صدرمشکور انور بلوچ، میر فضل کریم، نیشنل پارٹی خلیج کے رہنما محمد حیدربلوچ، بلخ شیرقاضی، یونس جاوید، حاجی ہاشم، کہدہ داؤد بلوچ، کونسلر کہدہ محمد نور، خواتین ونگ کی رہنما طاہرہ خورشید، صابرہ اسلام ودیگر رہنما بھی شریک تھے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.