MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے سے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، قدوس بزنجو

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سویڈن میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک نذرآتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن سے تعلق رکھنے والے اس سیاستدان نے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے فریڈم آف سپیچ کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی مذہب کی مقدس کتاب کی توہین کریں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم مغرب میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں گے واقعہ میں ملوث شخص کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے مغربی ممالک بھی اسلام مخالف پروپیگنڈا کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.