MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیپرا نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک گیربجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) سے ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

- Advertisement -

نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسے واقعات کو روکنے کے لیے نیپرا مسلسل ہدایات اور سفارشات جاری کرتا رہا ہے۔ سال 2021  اور 2022 میں بلیک آؤٹ اور ٹاور گرنے کے واقعات پر جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

آج صبح تقریبا ساڑھے 7 بجے کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد بحالی کا کام جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.