MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میری جعلی آڈیوز ریلیز کی گئیں،عائلہ ملک

1 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ آڈیو کالز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ عمران خان کی جعلی آڈیوز بنا کر ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔عمران خان بہت پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ آنے والے وقت میں ان کی کردار کشی کی ایک مہم چلائی جائے گی۔
حال ہی میں لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کال میں خاتون عائلہ ملک کا نام لیا جا رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عائلہ ملک نے مبینہ آڈیو کال لیک ہونے پر کہا ہے کہ جس طرح میری جعلی آڈیو ریلیز کی گئی ہیں اس طرح اگر مریم نواز کی اصل آگئی تو کیا ہوگا؟ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ہونے والی آڈیو کال کا ملبہ ن لیگ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے میری بہن سمیرا ملک پر بھی گھٹیا اور بھونڈے الزامات لگائے گئے۔
جبکہ سمیرا ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری بہن عائلہ ملک کے متعلق ریلیز کی گئی جعلی آڈیوز کی سختی سے مذمت کرتی ہوں اور سپریم کورٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کرتی ہو۔انہوں نے کہا کہ جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کا یہ دھندا بند ہونا چاہیے۔نہیں تو عزت کسی گھر کی نہیں بچے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے آڈیو ویڈیوز کام کرو دھندہ شروع کر دیا۔
جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنماء اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مشکل فیصلوں کے آتے ہی آڈیو لیکس آنے لگتی ہیں،آڈیو ویڈیو لیکس سوائے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کچھ بھی نہیں،عوام جھوٹے پروپیگنڈا کا جواب اپنے ووٹ سے دیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی کے فیصلے کرانے کیلئے فیک آڈیو اور ویڈیو لیکس بنائی جاتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جعلی آڈیو بنائی گئی ہیں، عمران خان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ عوام آڈیوویڈیولیکس کے جھوٹے پروپیگنڈا کا جواب ووٹ سے دیں گے، عمران خان کے مشکل فیصلوں کے آتے ہی آڈیو لیکس آنے لگتی ہیں،آڈیو ویڈیو لیکس سوائے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کچھ بھی نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)عمران خان اور عائلہ ملک کی مبینہ آڈیو کال لیک ہونے کے معاملہ پر سابق رکن قومی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.