MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی روز بروز بڑھتی قیمتیںگولڈ مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) غیر یقینی صورت حال،پریومیہ بھاؤ کا اجرا بندکر دیا گیا، آل پاکستان جیول اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صورت حال واضح ہونے تک سونے کے بھاؤ جاری نہیں کئے جائیں گے۔جنگ اخبارکی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیول اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ہارون رشید چاند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر سونے کے بھاؤ کا اجرا بند کردیا ہے، جب تک سونے کے اصلی دام سامنے نہ آجائیں ہم بھاؤ جاری نہیں کریں گے۔حاجی ہارون رشید چاند نے کہا کہ ناجائز منافع خورعوام کا خیال کریں اور اپنا قبلہ درست کرلیں۔ سٹے بازی سے گریز کیا جائے۔ ملک میں سونے کی اتنی طلب نہیں جتنی دکھائی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.