MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کو تباہی سے پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے ، آصف علی زرداری

8 544

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاور میں ہے تو عوام پاور میں ہیں، ہم پاکستان کو تباہی سے نکالیں گے،پیپلز پارٹی کے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، تاہم آگے دوسرا مرحلہ کیسے طے کیا جائے اور ملک کو کیسے چلایا جائے اس بارے میں دیکھا جائے گا۔ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا،پاکستان کو آگے بڑھایا ،ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا اور ہمیں انجینئرڈ انتخابات میں شکست دی گئی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے زرداری ہاوس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

- Advertisement -

سابق صدر نے کہا ہم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھا اور جب میں نے خیبرپختونخوا کا نام لیا تو مجھے سمیت سب کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ہم نے ہمیشہ دوسروں سے دوگنا، تگنا کام کیا تاہم یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈاو¿ن چلتا رہتا پے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ میں نے ایک عید جیل میں گزاری یہ ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں جھوٹے وعدے نہیں کیے۔ خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے آبائی ضلع میں بھرپور سیاسی مصروفیات برقرار ہیں۔

سابق صدر آصف علی زردار ی نے اپنے پرانے دوست کی تعزیت کیلیے تحصیل سکرنڈ کے علاقے صابوراہومیں ,سینئر سیاستدان و پارٹی رہنما غلام نبی راہو کے انتقال پر انکے فرزندوں امداد حسین راہو,امتیاز حسین راہو,وحید حسین راہو,الطاف حسین راہو سے اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی,اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حاجی غلام نبی راہو ہمارے پرانے دوست اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.