عدالت نے تحریک انصاف کے اہم رہنما کی راہداری ضمانت منظور کرلی
پشاور((قدرت روزنامہ)) پشاور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی راہدری ضمانت کی درخواست پر جسٹس ارشد علی کے روبرو سماعت ہوئی۔ عدالت نے ان کی 13 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔