MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دھرنے کیخلاف تاجروں کی درخواست پر ریمارکس

2 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کیخلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا،راولپنڈی میں کچھ ہوتاہے تو بھی اسلام آباد آنیوالوں کو دشواری ہو سکتی ہے ۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کیخلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لئے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹا دی ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ دھرنے سے معلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کافیصلہ موجود ہے، کنٹینرز لگانا مسئلے کا حل نہیں، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اپنائے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا،راولپنڈی میں کچھ ہوتاہے تو بھی اسلام آباد آنیوالوں کو دشواری ہو سکتی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] وفاقی دارالحکومت میں دھرنے اور جلسے کیلئے نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی،درخواست میں وفاقی حکومت،آئی جی اسلام […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.