MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوجوان اور صحافی حق دوتحریک میں ہمارا ساتھ دیں،ہدایت الرحمان بلوچ

0 511

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ نوجوان اور صحافی حق دوتحریک میں ہمارا ساتھ دیں قومی چینلزکا بلوچستان کے عوام کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں نوجوان ہماراقومی اثاثہ ہے ۔بلوچستان بھر میں عوام کی ہمدری وتعاون حق ددتحریک کیساتھ ہے ہم صرف مکران ڈویژن میں نہیں پورے بلوچستان میں عوام کے حقوق کے حصول ،

- Advertisement -

گوادرسے چمن کراچی سے ژوب تک عوام کو متحد وبیدار کرکے ان کو حقوق دلائیں گے بھتہ خوری ، حکومتی واداروں کی ملی بھگت سے شروع کی گئی بدعنوانی وکمیشن ختم کریں گے ہماری تریک عوامی ،آئنی اورقانونی ہوگی ہم ملک واداروں کے خلاف نہیں لیکن جو بھی بدعنوانی ناانصافی اور ظلم کریگی ہم اس کے خلاف ہوں گے خواہ وہ حکومت میں ہوں یا اداروں سے تعلق رکھتاہوں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں ونوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط روش ،منتخب نمائندوں کی کرپشن وبھتہ خوری میں ملوث ہونے ،حکومت کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہم دوبارہ دھرنے واحتجاج پر مجبور ہوئے ہیں حکمران آج بلوچستان کے عوام کو قانونی آئینی حقوق دیں ساحل وبارڈرزپر روزگار وکاروبار کو تحفظ دیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.