MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میاں کے بعد نیازی کی نااہلی، اب بھی بہت کچھ باقی ہے, حافظ حسین احمد

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ/کراچی/لاہور/اسلام آباد(مسائل نیوز) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کی نااہلی”یک نہ شد دو شد“ تو ہوچکا اب بھی بہت کچھ باقی ہے ”زلف خزاں کے سرہونے تک“ وہ جمعہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بے حال شاید بحال اور انتخابات میں کھلاڑی اور اناڑی دونوں کو موقع میسر ہو انہو ں نے کہا کہ ”بوجوہ“ اب ددنوں ہی ”لاڈلا“ قرار پا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات متناسب نمائندگی کے بنیاد پر ہونے چاہئے مگر انتخابات کے نتائج مناسب نمائندگی کے انداز میں آتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی گرمی اور سردی خزاں کی آمد کی وجہ سے ہے اور یہ صورت حال نومبر تک ہے پھر سب کو ”مساوی“ طور پر ٹھنڈ پڑجائے گی ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.