MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی کاوشوں سے بلوچستان کی عوام کو گھر کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی

0 557

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن (مسائل نیوز)پاک-افغان سرحدی علاقے شموزئی میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیاء کے زیراہتمام پاک-افغان سرحدی علاقے شموزئی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ طبی کیمپ میں 270 سے زائد مریض جن میں 96 بچے اور 78 خواتین شامل تھیں کامفت معائنہ کیا گیا اور مختلف

- Advertisement -

بیماریوں کیلئے کارگر ادویات کی فراہمی عمل میں لائی گئی۔

فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی کاوشوں سے بلوچستان کی عوام کو گھر کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی

ایف سی حکام نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضرورت مند اور نادار افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں مقامی افراد کو پودے اور درخت اگانے کیلئے بھی دیے گئے ۔
مقامی عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے جذبہ خیرسگالی کی تعریف کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.