MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آج پنجاب اسمبلی میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو سب کو خبر دار کررہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا کی طرف جائیگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ہم ساری چیزیں الیکشن کمیشن کو بتاتے رہے،سکندر سلطان نے سندھ میں بلدیاتی اور ضمنی الیکشن صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا جب کہ ڈسکہ میں پورا الیکشن دوبارہ کرایا۔
عمران خاننے کہا کہ ہم اس الیکشن کمشنرکی نگرانی میں جنرل الیکشن نہیں لڑیں گے، سب سے بڑی جماعت کو جب اس پریقین نہیں تو اسے استعفی دے دینا چاہیے، تحریک انصاف کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے، ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ضمنی الیکشن کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، اگرآج پنجاب اسمبلی میں چوری کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو سب کو خبر دار کر رہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا کی طرف جائیگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، یہ جاگی ہوئی قوم ہے، یہ نہ سمجھنا کہ یہ چپ کرکے بیٹھی رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے مینڈیٹ کو عزت دی گئی تو پھر آج ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور جشن منائیں گے، ہماری حکومت آئی تو ہم نے ان افسران کے نام لکھے ہوئے ہیں جنہوں نے عوام پر ظلم کئے، ہم بھولیں گے نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.