MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میاں نواز شریف کی واپسی پر اتفاق،سزا کالعدم کرانے کیلئے اہم فیصلہ

1 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے تقریباً تمام اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے، اس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔اجلاس میں شریک تمام اعلیٰ عہدیداران نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا، اور مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.