بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بغیر ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور حوشحالی نا ممکن ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ(مسائل نیوز)۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت ہر بچے کا بنیادی انسانی حق ہے جس کی ادائیگی پر حکومت،والدین،اساتذہ اکرام اور معاشرے کو خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آج کے ہونہار بچے روشن کل کے ضامن ہیں ان کی بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بغیر ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور حوشحالی نہ ممکن ہے۔شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے معاشرے کے تمام اکائیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیسیٹلائٹ ٹاؤن میں گورنمنٹ بوائز/گرلز ہائی سکولز، کالجز، امتحانی مراکز وصحت عامہ کے مراکز سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی (جنرل) خلیل مراد، ڈی ایچ او، ایجوکیشن آفیسر شبیر لانگو اور اے سی سریاب نثار لانگو بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کویٹہ نے موقع پر صحت، تعلیم و صفائی سے متعلق کچھ ہنگامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں سے رابطہ کیا۔
- Advertisement -

اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایم سی کیو اور ٹریفک پولیس کے افسران کے ہمراہ ٹریفک کے نظام اور تجاوزات کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ اور ان مسائل کے حل کرنے کے سلسلے میں موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت اور صفائی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔اس سلسلے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے تمام علاقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے سڑکوں پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کے حوالے سے ہداہت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی تمام تجاوزات کو جلد از جلد ہٹایا جائے۔انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ حاصل کی اور کہا کہ عوام کو صحت سے متعلق تمام تر سہولیات فراہم کئے جائیں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولت ملیں۔انہوں نے کہا کہ کویٹہ شہر اور نواح علاقوں سے روزانہ ہزاروں ٹن کچرہ ٹھکانے لگانے کا کام جاری ہے۔عوام اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بجائے ایک جگہ پر رکھیں تاکہ ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کچلاک، نواں کلی، سریاب اور دیگر نواحی علاقوں کا بھی دورہ کیااور تعلیم،صحت اور صفائی سے متعلقہ آگاہ حاصل کی۔