جس نے اس ایوان میں آئین توڑا وہ ہیرو نہیں آئین شکن ہے
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جس نے اس ایوان میں آئین توڑا وہ ہیرو نہیں آئین شکن ہے ۔
- Advertisement -
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جس نے اس ایوان میں آئین توڑا وہ ہیرو نہیں آئین شکن ہے ،آئین شکن کے خلاف کاروائی ہونا چاہیے ،قانون کو اپنا راستہ بنانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ جو کچھ دوماہ سے اس ایوان میں ہوتا رہا بدقسمتی ہے ،یہاں گورنر اور صدر حلف لینے کی بجائے بیمار ہوجاتے ہیں ،شکر ہے ڈپٹی سپیکر کے حلف کے لئے سپیکر راجہ پرویزاشرف بیمار نہیں ہوئے۔