MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق بگ باس کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے اسلام کیلئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

0 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑتے ہوئے ہمیشہ حجاب پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔بگ باس 11 کا حصہ بننے والی ماہ جبین صدیقی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے خدا کے بتائے ہوئے سیدھے اور سچے راستے پر چلنے کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ماہ جبین کے اپنے پیغام میں لکھا ”میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون ملے۔

- Advertisement -

انسان جب گناہ کرتا ہےتو اس گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر میں ختم ہوجاتی ہے لیکن اس کا گناہ قیامت تک رہتا ہے۔میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی جی رہی تھی۔ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔ آپ چاہے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کتنا بھی اچھا کرلو اور چاہے کتنا بھی وقت دے دو لوگ آپ کی کبھی قدر نہیں کریں گے۔اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنا وقت اللہ کو خوش (راضی) کرنے میں لگائیں۔

جس سے میری اور آپ کی آخرت بہتر ہوجائے۔ میں ثنا خان بہن کو ایک سال سے فالو کررہی تھی مجھے ان کی باتیں بہت اچھی لگتی تھیں انہیں دیکھ کر میرے اندر بیان سننے کا شوق جاگا۔ماہ جبین نے مزید لکھا مجھے اللہ سے توبہ کرکے جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ جو سکون میں ڈھونڈھ رہی تھی وہ مجھے نماز یعنی اللہ کی عبادت کرکے ملا۔ اب سے میں نے یہ نیت کرلی ہے کہ میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.