MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرین کی چھتیں سیدھے کی بجائے گولائی میں کیوں ہوتی ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیے

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)ہم میں سے زیادہ تر لوگوں نے ٹرین کا سفر تو کیا ہوگا کیوں کہ ٹرین کا سفر نہ صرف یادگار ہوتا ہے بلکہ بجٹ پر بھی گراں نہیں گزرتا۔

لیکن کیا آپ نے ٹرین کو دیکھ کر کبھی یہ سوچا ہے کہ ان ٹرینوں کی چھتیں مڑی ہوئی یا گولائی میں کیوں بنائی جاتی ہیں ؟ آئیے آج کی اس رپورٹ میں ان خم دار چھتوں کی چند حیران کن وجوہات پر روشنی ڈالتے ہیں۔

بارش کے پانی اور برف کے بہاؤ کیلئے
فرض کریں کہ اگر ٹرین کی چھتیں خم دار ہونے کے بجائے سیدھی ہوتیں تو موسلا دھا بارش کا پانی ان چھتوں سے بہنے کے بجائے ٹرین کے اوپر چھوٹا سا سوئمنگ پول بنالیتا، یہی وجہ ہے کہ ان چھتوں کو مڑی ہوئی یعنی خم دار شکل دی گئی تاکہ چھتوں کی یہ شکل بارش اور برف کو ٹرین پر جمع ہونے سے روکے اور آسانی سے پھسلنے دے۔

- Advertisement -

ٹرین کی چھتیں سیدھے کی بجائے گولائی میں کیوں ہوتی ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیے
ہوا کی مزاحمت کم کرنے کیلئے
اگر آپ کبھی چلتی گاڑی سے اپنا ہاتھ باہر نکالیں تو یقیناً آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ ہوا آپ کے ہاتھ کو پیچھے دھکیل کر گزرتی ہے، یہی صورتحال ٹرینوں کی ہے، ٹرینوں کی خم دار چھتیں ٹرین پر ہوا کی مزاحمت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

ٹرین کی ساخت کو مضبوط بنانے کیلئے
انجینئرز اور آرکٹیکچرز کے مطابق خم دار یا منحنی (curve ) خطوط سیدھے (flat ) سطحوں سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، ایک خم دار چھت زیادہ بہتر انداز میں ہوا کے دباؤ کو تقسیم کرتی ہے، یہ صورتحال ٹرین کو تیز ہواؤں یا گزرگاہوں پر لگے بجلی کے پول کے پاس سے گزرتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ٹرین کی چھتیں سیدھے کی بجائے گولائی میں کیوں ہوتی ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیے
اضافی ہیڈروم کی فراہمی
ٹرین کی محراب نما چھتیں ٹرین کے اندرونی حصے کو زیادہ کشادہ اور آرام دہ بنانے کیلئے بھی سود مند ہیں، محراب نما چھت ٹرین کی چوڑائی میں اضافہ کیے بغیر اضافی ہیڈ روم فراہم کرتی ہے۔

درجہ حرارت بیلنس رکھنے کے لیے
انجینئرز کے مطابق خم دار چھتوں والی ٹرینیں گرمیوں یا سرد راتوں میں درجہ حرارت کو تقسیم کرنے میں زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.