MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکمرانوں کی ڈھٹائی اور بے حسی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے،مولانا ہاشمی

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے کہ جب کہ وزیر خزانہ کو اب بھی پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک نظر آتا ہے۔ وزیر خزانہ اپنی اور دیگر وفاقی وزراءکی کرپشن کے ذریعے خوشحالی کی بجائے عوام کی دکھ، تکلیف اور مشکلات پر نظر ڈالیں ،تبھی ان کو احساس ہوگا کہ لوگ کتنی اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی ڈھٹائی اور بے حسی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔بلوچستان میں ہمیشہ چہرے بدل جاتے ہیں حکومت ،حکومتی کارکردگی نہیں بدلتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزراءممبران اسمبلی ،بیوروکریسی وسرکاری آفیسرزکو پٹرول ،ڈیزل مفت مل جاتاہے

- Advertisement -

بھاری تنخواہیں ومراعات ہیں اس وجہ سے ان لوگوں کو مہنگائی نظرنہیں آتا۔بلوچستان کے عوام کی خوشیاں بدعنوان حکمرانوں بدعنوان انتظامیہ وبیوروکریسی نے چھین لیا ہے ۔جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے۔ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ سوئس اکاﺅنٹس میں 1400پاکستانیوں کے کھربوں روپے کے اثاثے بے نقاب ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ پانامہ لیکس، پنڈورا پیپرز اور اب سوئس اکاﺅنٹس میں ہزاروں پاکستانی منظر عام پر آچکے ہیں، مگر مجال ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ان کے خلاف کسی قسم کا بھی کوئی اقدام کیا ہو۔

ان حکمرانوں کے پاس محض زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہے ملک و قوم وزیر اعظم عمران خان ، انکی ساری ٹیم اوراپوزیشن کی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ دیکھ چکی ہے۔ ان کے پاس اہلیت ، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکمرانوں کی کارکردگی اشتہارات تک جبکہ اپوزیشن کی کارکردگی ٹی وی شوزتک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ اگر حکمران عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو ان کو اقتدر میں رہنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے ملک و قوم داخلی و خارجی دونوں محاذوں پر مسلسل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.