شہید کیپٹن حیدر عباس کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بی اے پی کے مرکزی رہنماءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کیپٹن حیدر عباس کو دہشت کا جرت مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتاہوں،
- Advertisement -
انہوں نے کہاکہ ہمارے بہادر سپوت نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے شہید کیپٹن حیدر عباس کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے شہید کیپٹن حیدر عباس کے غمزادہ خاندان کے غم میں پوری قوم برابر شریک ہے،
ان خیالات کااظہار انہوں نے کوہلو میں دہشت گردوں سے مقابلہ شہید کیپٹن حیدرعباس کی شہادت پراپنی جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا، سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے ایک اور بہادر جوان نے جام شہادت نوش کیا،بلوچستان کی سرزمین پر مٹھی بھر دہشت گرد امن سبوتاژ نہیں کرسکتے،