MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برفباری اور بارش سے سردی کے دوران بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ میں دوگنا اضافہ، شہریوں کو مشکلات

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا زیارت، کوڑک ٹاپ، پرانا چمن، شیلاباغ میں برفباری ہوئی جب کہ کوڑک ٹاپ پر برفباری کے باعث چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہی این ایچ اے کی جانب سے ہیوی مشینری سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ واپڈا و گیس حکام نے عوام کے ساتھ دینے کی بجائے سردی کا ساتھ دیکر لوڈشیڈنگ میں دوگنا اضافہ کرلیا جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے عوام نے ایم ڈی کیسکو اور گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں بجلی او ر گیس کی لوڈشیڈنگ پر نظر ثانی کریں واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان میں خاص کر کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ساتھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے ایک طرف سردی کی شدت میں اضافہ اور دوسری جانب لوڈشیڈنگ کا دورانیہ جس سے عوام تنگ آکر گیس و بجلی استعمال کرنے سے بھی گریزاں ہے اور ان علاقوں کے عوام نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اگر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی گئی تو ہم مجبور ہو کر گیس اور بجلی کو منقطع کریں گے اس کے علاوہ چمن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور طوفانی ہواؤں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزبارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جب کہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے دوسری جانب کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش کا امکان ہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کے امکان کی وجہ سے طغیانی کا خدشے کا الرٹ جاری کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.