MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انتخابی مہم کی حکمت عملی تیار، عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)حکومت کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا جواب دینے کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکمت عملی تیار کر لی۔عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے بعد انتخابی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

- Advertisement -

ڈاکٹروں سے اجازت ملنے کے بعد خود حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں اتروں گا، عمران خان نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق انتخابی مہم میں رجیم چینج کے ساتھ مہنگائی کو ایشو بنایا جائے گا، ملک کو بدترین معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین قوم کو روڈ میپ بھی دیں گے، معاشی ٹیم کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے تجاویز تیار کرنے، سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کو ایشو بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 70 ارکان کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد اسد قیصر کی قیادت میں دیگر رہنمائوں کو باقی استعفوں کی منظوری کیلئے بھی ٹاسک دے دیا، عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہیے ،’’الیکشن کرا ئوملک بچا ئو‘‘اور ڈور ٹو ڈور مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.