MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فنڈز نہ ملے توبلوچستان سے گیس کی سپلائی بند کرسکتے ہیں صوبائی وزیر خزانہ

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان حکومت نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دیدی۔صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت مشکل میں ہے، وفاق فوری مدد کرے، خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگ ہے ہیں، اگر 75ارب روپے کے بقایا جات مل جائیں تو بحران ختم ہوسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر بقایا جات نہ ملے تو بلوچستان سے گیس کی سپلائی کو بھی بند کرنے کا آپشن موجود ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کو اختیار حاصل ہے، صوبے سے گیس سپلائی جاری ہے، بقایا جات نہیں مل رہے۔زمرک اچکزئی نے کہاکہ وفاق کو مشکلات سے متعلق دو ٹوک الفاظ میں بتادیا، وفاق ڈوبنے سے پہلے مدد کرے، پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے 30ارب روپے کے بقایاجات ہیں، 15دن میں بقایا جات نہیں ملے تو بلوچستان حکومت فیصلہ کرے گی۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم وفاق کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اکائیاں کمزور ہوں گی تو وفاق کمزور ہوگا، اگر گودار، سینڈک اور ریکوڈک ہمیں دے دیں ہم پورا ملک چلا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.