گوادر(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں ادادرہ ترقیات گوادر کے تحت تعمیر ہونے والی گرینڈ جامع مسجد کا افتتاح کیا۔ مذکورہ مسجد 122ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جس میں سات ہزار افراد بیک وقت نماز ادا سکتے ہیں
مسجد کا کل ایریا 5.2ایکڑ پہ محیط ہے جبکہ اس مسجد میں الائیڈ فیسیلیٹیز پر 797. 42لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مسجد کے افتتاح کے موقع پر دو رکعت نوافل شکرانہ بھی ادا کیئے
- Advertisement -
قبل ازیں وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو نے سنگار ہاسنگ اسکیم فیز Iکیلئے انفراسٹرکچر اور سیوریج لائن کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا
رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر موجود تھے۔