ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت
لاہور(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی تھی۔این سی او سی نے پہلے 100فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی
- Advertisement -
تاہم کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کر دی گئی تھی۔نئی پالیسی کے تحت گنجائش کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ویب سائیٹ نے افتتاحی میچ کی ونڈو بند کردی ہے۔ باقی میچز کیلیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا ا?غاز27 جنوری سے ہوگا۔ افتتاحی روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔