MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سائبر جنگ دیگر مہلک ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے،عارف علوی

1 395

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ/گوادر(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی برآمدات کے فروغ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے قریب رہنے والے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد پار تجارت مزید آسان بنانے کی ضرورت پر پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سرحدی تجارت میں اضافے اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خوشحالی لانے کے لیے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کریں، ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کریں

- Advertisement -

اور کراسنگ پوائنٹس پر بینکنگ چینلز قائم کرکے موجودہ سرحدی علاقوں کو تمام سہولیات مہیا کریں۔ صدر مملکت نے یہ ہدایات گوادر میں بلوچستان میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داد، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی،

کمانڈر 12 کور،لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی، کمانڈر کوسٹ پاکستان نیوی، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال، کمانڈر ویسٹ پاکستان نیوی، ریئر ایڈمرل جواد احمد، چیئرمین ایف بی آر، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، چیئرمین سی پیک اتھارٹی، خالد منصور، چیئرمین اوگرا مسرور خان اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو 3 جنوری 2022 ءکو ایوان صدر، اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں حکومت بلوچستان کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.