عمران خان نے مدد کے لیے قانونی ٹیم شفا یوسفزئی کے گھر بھیج دی
لاہور (مسائل نیوز) گذشتہ روز معروف خاتون صحافی اور اینکر شفا یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ حملہ کرنے والے افراد کی تعداد 2 تھی، حملے کے وقت شفا یوسفزئی گھر پر موجود نہیں تھیں۔ مسلح افراد نے خاتون صحافی کے گھر میں گھس کر ملازمین کو ہراساں کیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملک کی صحافتی تنظیموں کی جانب سے شفا یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مدد کے لیے قانونی ٹیم شفا یوسفزئی کے گھر بھیجی۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے مطابق انہوں نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا،جب پارٹی میٹنگ کے دوران معاملہ زیر بحث آیا تو عمران خان نے فوری طور پر مجھے کہا کہ آپ خاتون صحافی کے گھر جائیں۔
میں اور علی اعوان خاتون صحافی کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آئے۔
- Advertisement -
ہم نے متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے قانونی پلان تشکیل دیا ہے، ہم شفا یوسفزئی کی قانونی مدد کریں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلح افراد کی جانب سے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر میں گھسنے اور گھریلو ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات کی گئی ہیں۔
انہوں نے شفا یوسفزئی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شفا یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھیں، ملزمان نے گھریلو ملازمین پر تشدد کیا اور انہیں دھمکیاں دے کر چلے گئے۔ شفا یوسفزئی نے بتایا کہ ملزمان گھر کے اندر داخل نہیں ہو سکے اور فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا قلع قمع کیا جائے گا۔
[…] آباد(مسائل نیوز) اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر پرحملے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے گھر کے […]