پنجاب حکومت کا محنت کشوں کیلئے بڑا اقدام
لاہور(مسائل نیوز)پنجاب حکومت نے محنت کشوں کیلئے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ لیبر کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کیلئے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
اسی طرح محنت کشوں کے انتقال کی صورت میں ورثا کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
محنت کشوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔