ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے اور یوٹیلیٹی سروس لائنوں کی جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنایا جائے،چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ(مسائل نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گزشتہ روز صبح سویرے کوئٹہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ عبدالجبار بلوچ، پراجیکٹ ڈائریکٹر و دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اسپینی روڈ، سریاب روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ، لنک بادینی روڈ منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے اور یوٹیلیٹی سروس لائنوں کی جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسپینی روڈ پر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اورٹریفک کے مسائل کا حل اور شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری، ان کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے راستوں میں لگے درختوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہو گی۔
[…] (مسائل نیوز) ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن عبدالجبار بلوچ نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کیلئے […]
[…] کا کوئٹہ میں باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اینڈ پلاننگ پی ڈی ایم اے اصغر […]