بلوچستان میں موجودہ معاشی بحران بری طرز حکمرانی کا نتیجہ ہے، ظہور بلیدی
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ معاشی بحران بری طرز حکمرانی کا نتیجہ ہے کرپشن و نا اہلی بد انتظامی کی وجہ سے صوبے میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے یہ بات گزشتہ روز انہوں نے بلوچستان مین معاشی بحران پر ٹویٹ کے ذریعے اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ریٹس میں اضافے کی وجہ سے بند پڑے ہیں اور ٹھیکیدار کام کرنے سے قاصر ہیں تو جاری اسکیمات کے فنڈز کہاں گئے 10ارب سیلاب زدگان کی بحالی کی مد میں آنیوالے کرپشن کی زد میں ہوگئے ہیں صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں صوبائی حکومت ایک مذاق ہے حکومت کا ساتھ دینے پر اللہ پاک مجھ سمیت دیگر کو معاف کرے
- Advertisement -