MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سائفر ” کے حوالے سے بیان کو مکمل طور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا

0 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سائفر ” کے حوالے سے بیان کو مکمل طور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے انٹرویو میں صدر مملکت نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہیں سازش کے بارے میں شبہ ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے سے لیکر اب تک ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس خط میں انہوں نے سپریم کورٹ سے معاملے کی مکمل انکوائری کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ انہیں پختہ یقین ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ صدر مملکت نے اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اس لیے نہیں بھیجا تھا کہ انھیں سازش کے بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں تھا۔
بلکہ اس لیے کہ یہ معاملہ ملک کے سابق وزیر اعظم کی جانب سے اٹھایا گیا تھا لہٰذا، تمام دستیاب واقعاتی شواہد سمیت پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم اس حقیقت کونظرانداز نہیں کرسکتے کہ سائفر کے قومی سطح پراثرات ہوئےاور ان کے باعث سیاسی ہلچل پیدا ہوئی۔اس لیے انہوں نے سپریم کورٹ سے حکومت ِپاکستان کی طرف سے جاری کردہ ڈیمارش سے ہٹ کر بھی غیر جانبدارانہ انکوائری کی درخواست کی۔
یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ صدر مملکت کے الفاظ کو ایک انتہائی سنجیدہ معاملے پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس سے سنگین مضمرات ہوئے۔صدر مملکت پارلیمنٹ میں اور اس کے علاوہ بھی متعدد مرتبہ ‘سیاق و سباق سے ہٹ کر’ تصویر کشی کے مضمرات کے بارے میں بات کر چکے ہیں اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے بیانات پہلے سے ہی تقسیم شدہ ماحول میں مزید خلیج پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز صدر مملکت ڈ اکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی غیر ملکی سازش پر کہا ہے کہ اس بات پرقائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے لیکن تحقیقات ہونی چاہئیں، سفارتی سائفر تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔عارف علوی نے نئے آرمی چیف کی تقرری پر وسیع تر مشاورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ بطور صدر غیرجانبدار ہوں اور تحریک انصاف سے تعلق ان کا ماضی ہے۔ پارٹی میرا ماضی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.