چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے ہمراہ ایک روزہ دورہ جعفرآباد
جعفر آباد(مسائل نیوز)چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ضلع جعفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور اوستہ محمد میں ایف سی کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر بریگیڈیئر یاسر نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کے حوالے سے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت کیمپ میں 636 سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں جنہیں سہولیات فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے ڈویژن بھر میں قائم کردہ دیگر کیمپس میں دی جانے والی امداد اور ریلیف سے متعلق بھی آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو بتایا کہ پنجرہ پل کے مقام پر بھی راستے کو عارضی طور پر راستہ بحال کیا گیا ہے اور چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے گزشتہ دو مہینوں کے دوران نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ صحت کی جانب سے 265 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع میں ٹینٹ سٹی بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی جاری ہے کمشنر نصیر آباد ڈویژن نے مزید بتایا کہ ضلع صحبت پور اور ڈیرہ اللہ یار سمیت ریلوے ٹریک سے پانی نکالنے کے لیے کٹ لگائے گئے ہے جس سے سیلابی پانی کا اخراج ممکن ہورہا ہے اور پانی کا دباؤ بھی کم ہو رہا ہے 72 گھنٹوں کے لیے یہ کٹس لگائے تھے لیکن پانی کے مکمل اخراج کے لیے مزید دو دن درکار ہیں پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کی آمدورفت کی بحالی کے لیے عارضی طور پر پل بھی بنایا گیا ہے اس موقع پر ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جو کٹس لگائے گئے ہیں ان کٹس سے ضلع صحبت پور ڈیرہ اللہ یار شہر ریلوے ٹریک سے پانی کی سطح میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے مگر پانی کا اخراج بہت کم ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پانی کے بہاؤ کو تیز کیا جائے اور روڈ نیٹ ورک بحال کیا جائے اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور احمد قاضی نے بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے 640 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے جہاں پر 66 ڈاکٹرز اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس وقت ملیریا کی وباء میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہمیں ملیریا کٹس اور ادویات کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ضروری ادویات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جنہوں نے ہمیں ضرورت پڑنے پر ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ این جی اوز بھی سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر توجہ سیلاب متاثرین کی امداد پر مرکوز رکھیں اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں کیمپس میں بیٹھے سیلاب متاثرین کے گھروں کا جائزہ لیا جائے اگر سیلابی پانی کا اخراج ہوگیا ہے تو انہیں اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کیا جائے اور لوگوں کا سیلاب سے جو نقصان ہوا ہے اس کے لیے سروے کے عمل کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ مشینری کے ذریعے بالترتیب ہسپتالوں سرکاری دفاترز سکولوں تجارتی مراکز اور لوگوں کے گھروں سے پانی کے نکالنے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے آفیسران کی زیادہ تعداد مقامی ہیں جو بہتر حکمت عملی ترتیب دے کر پانی کے اخراج میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کیمپ میں قائم کئے گئے سکول کا دورہ بھی کیا اور بچوں سے بات چیت کی بعد ازاں انہوں نے سیلاب متاثرین کیمپ میں دی جانے والی سہولیات اور اپنے گھروں کو واپسی سے متعلق بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری اورنگزیب بادینی ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ محمد افضال پی سی ای پی آئی ڈاکٹر اختر بلیدی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم جمالی ڈی اور ایس ایم بابر جمالی بھی موجود تھے۔
[…] نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گزشتہ روز صبح سویرے کوئٹہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع […]