عمران خان بلف ماسٹر ہیں ،عمران خان صاحب شہباز شریف کے خلاف بیان کا ایک ہی جواب ہے
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بلف ماسٹر ہیں ،عمران خان صاحب شہباز شریف کے خلاف بیان کا ایک ہی جواب ہے ، پاس کر نہیں تے برداشت کر ،جس کے اپنے اعصاب نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز خوف میں جکڑے ہوں، وہ کس حقیقی آزادی کی بات کرتا ہی ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کو جیل میں ڈال کر سوچا ڈرا لو گے اٴْلٹا مریم نواز کے ڈر اور خوف میں آج تک مبتلا ہو ،شہباز شریف کے بیرونِ ملک دوروں کے دوران واقع ہی آپ کی جان کو خطرہ ہے ، ڈاکٹر پاس رکھیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمرانی حکمتِ عملی ، چاپلوسی کرو ، بلیک میل کرو ، ، دھونس جماؤ ، بلف کرو اور پھر جھوٹ بولو ،عمران خان دھمکیاں دھونس اور بلیک میلنگ سے اقتدار میں واپسی نہیں ہوتی۔
انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ ڈرپوک ہیں ، نام بتائیں کون دھمکی دیتا ہے،عمران صاحب چاپلوسی، بلیک میل، بلف اور جھوٹ سے اقتدار نہیں ملتا ۔ انہوںنے کہاکہ سول ملٹری تعلقات میں توازن کے مشورے دینے والے عمران خان کے ذہنی توازن کی فکر کریں ،عمران خان کا دماغی توازن الٹ چکا ہے، کبھی نیوٹرل، کبھی جانور، کبھی الزام، کبھی وضاحت ۔ انہوںنے کہاکہ ڈرپوک اور جھوٹے نے جعلی مقدمے بنا کر سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا اور سوچا کہ شاید وقت نہیں بدلے گا ،لانگ مارچ کی کال25 مئی کو بھی دی تھی، پھر ’’اسلامی ٹچ‘‘ دے کر بھاگ نکلے،بیساکھیوں کے بغیر ڈرپوک جھوٹا منافق شخص عمران خان کچھ سمجھ نہیں آ رہی کیا کرے،ترجمان وضاحتوں کی قلابازیاں کھاکھا کر ہلکان ہوگئے ہیں ،عمران صاحب بیساکھی کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔