MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عنوان: کراچی پریس کلب کی نئی راہیں

0 342

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی

گزشتہ کئی سالوں سے کراچی پریس کلب کے منتخب عہدیداران نے کلب کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا شروع کیا۔ پریس کانفرنس ہال، جمنازیم، نئے آفس کا قیام، جدید نیا کینٹین اور فیمیل و فیملیز کیلئے علیٰحدہ کینٹین کا قیام، نئے طرز پر میل و فیمیل واش رومز، شوشل میڈیا ایکٹیویٹی اسٹوڈیو، ایئرکنڈیشن مسجد، سنگل اسٹوری جدید وڈ ٹیرس، وسیع کمپیوٹر روم، کے پی سی کی اپلیکیشن اور زیر تعمیر بینکویٹ شادی ہال شامل ھیں اس کے علاوہ سالانہ بنیاد پر دعوت حلیم، محفل میلاد، فیملی گالا، نادرا سہولیات، میڈیکل کیمپ، ڈرائیونگ لائسنس کیمپ و دیگر سہولیات بہم کی جاتی رہی ھیں جنہیں ایک عرصہ سے دی ڈیموکریٹس کے پینل کے منتخب عہدیداران نے اپنی محنت، لگن اور کاوشوں سے کرتے رھے ھیں لیکن کچھ کوتاہیاں بھی موجود رہی ہیں جنہیں درست اور صحیح کرنے کیساتھ ساتھ مکمل کرنا بھی باقی ھے ان میں کلب ممبر شپ کارڈ کی تاخیر یاد رھے ممبر شب کارڈ کی ہمیشہ اہمیت رہتی ھے اسے جنوری کے مہینے میں ہی بناکر دیدیا جائے

- Advertisement -

، اولڈا ممبران کے پلاٹس کا تا حال معاملات نا مکمل ھونا اور سنہ دو ہزار انیس میں ھونے والے نئے ممبران کے پلاٹس کی حصولی کیلئے تا حال صورتحال سے آگاہی سے محروم رکھا جانا بھی شامل ھے۔ کراچی پریس کلب پورے ملک میں سب سے زیادہ اہمیت و حیثیت رکھتا ھے اور اسی یہ بھی اعزاز حاصل ھے کہ بین الاقوامی سطح پر اس کی اہمیت و افادیت مانی جاتی ھے۔ سب سے زیادہ متحرک اور کے یو جے کی سرگرمیوں سے ہمیشہ زندہ جاوید رہتا ھے۔ یہ بڑے اعزاز اور فخر کی بات ھے کہ کے پی سی کے ممبران ایک خاندان کی طرح رھتے ھیں اس وقت کے پی سی میں تین کے یو جیز سرگرم عمل ھیں مگر جب کسی بھی صحافی کیساتھ کوئی مسلہ یا دشواری پیش آجائے تو سب یکجا ھوکر اس کے مسائل و مشکلات کا تدارک کرتے ھیں اسی سبب کراچی پریس کلب کے ممبران صحافتی دنیا میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ھیں۔ انتخابات نہایت شفاف بنیاد پر کرائے جاتے ھیں جو مکمل کمپیٹرائز پر مشتمل ھوتے ھیں۔ حاصل نتیجہ سب قبول کرتے ھیں۔۔۔۔!!

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.