اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کوئٹہ سٹی مینجمنٹ پلان تشکیل دے رہے ہیں، حاجی لشکری
کوئٹہ (مسائل نیوز) سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ کوئٹہ سٹی مینجمنٹ پلان تشکیل دے رہے ہیں جس میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور رائے شامل کی جائیگی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے لیکن شہر کی خستہ حالی اس بات کی عکاس ہے کہ ماضی میں یہاں سے جو بھی منتخب ہوئے انہوں نے شہر کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو ایک نئے ذہن، فکر، شعور اور پالیسی کیساتھ آگئے آکر شہر کی خوبصورتی میں اپنے اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ سٹی مینجمنٹ پلان تشکیل دے رہے ہیں جس میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور رائے شامل کی جائے گی ہماری کوشش ہوگی کہ سٹی مینجمنٹ پلان کے تحت اس شہر کی حالت کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اکثر سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے میں بلوچستان […]