MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنڈی کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟صحافی کے سوال پرپرویز خٹک کا دلچسپ جواب

1 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نمبر ان بلاک کرنے سے متعلق سوال کا مسکراتے ہوئے جواب دیا۔پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ پنڈی کے ساتھ

- Advertisement -

تعلقات کیسے ہیں؟،جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تعلقات ٹھیک ٹھاک ہیں آپ فکر نہیں کریں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا نمبر ان بلاک ہوگئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ۔پرویز خٹک سے سوال کیا گیا کہ کیا حالیہ دنوں میں پنڈی والوں سے کوئی ملاقات ہوئی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ میں آپ کو کیوں بتائوں؟۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان سے متعلق انکشاف کیا ہے جس میں شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان کو ایک ماہر علم نجوم نے بتایا کہ ان پر ایک بہت بڑا پتھرگرنے والا تھا لیکن عمران خان کوہٹا دیا گیا اور وہ پتھر شہباز شریف اور ان کی حکومت پر گرگیا۔شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے یہ بات کور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی تھی کہ ایک بڑے ماہر علم نجوم نے بتایا کہ پہاڑی سے بڑا پتھر آرہا تھا لیکن عمران کو ہٹادیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کہیں تووہ 15منٹ میں وفاقی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.