MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے مریم نواز سے متعلق گھٹیا بیان دیا: وزیراعظم شہباز شریف

0 532

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے مریم نواز سے متعلق گھٹیا بیان دیا، ان کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے عدالت کے باہر صحافیوں غیر رسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں کیا سوچتی ہوں گی ایسا شخص ہمارا لیڈر ہونے کا دعوی کرتا ہے، مریم نواز بھی اس قوم کی بیٹی ہے، عمران خان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

دوسری جانب لیگی رہنما رانا ثناء کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں جس گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا اس پر سبھی نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا، ہم ایک مشرقی معاشرہ ہیں، ہمارے معاشرے کی اپنی روایات ہیں، ہماری خواتین یا بہنیں اپنے خاندان اور حرم کی عزت کی خاطر پوری پوری زندگی انتہائی نامسائد حالات میں گزار دیتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.