MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیشنل پارٹی جمہوریت اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، اسلم بزنجو

0 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نال (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا نیشنل پارٹی اس بار بلدیاتی الیکشنوں میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ خضدار میں اتحاد نہ کرے گا، کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائیں گے، کارکردگی کی بنیاد پر خضدار کے عوام نیشنل پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے علاقے فیروز آباد کلی چاکرزائی میں شمولیت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی خضدار کے زیر اہتمام فیروز آباد کلی چاکرزائی گنگو میں شمولیتی پروگرام زیر صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی رکن خضدار کے صدر حمید ایڈوکیٹ کی سربراہی میں منعقد ہوا شمولیتی پروگرام کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو تھے جبکہ اعزازی مہماناں سابق میئر خضدار میر عبدلرحیم کرد نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی احمد نواز بلوچ ضلعی پریس سیکرٹری ناصر کمال بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن محمد اختر سیاہ پاد، نیشنل پارٹی نال کے رابطہ سیکرٹری کامریڈ عبدلوہاب وہاب اسحاق ابوبکر بزنجو علی اکبر زہری ودیگر تھے شمولتی پروگرام میں بی این پی فیروز آباد کلی گنگو کے یونٹ سیکرٹری سعید احمد مردوکی سربراہی میں عبدالقدوس باجوائی عبدالمطلب باجوائی عادل باجوائی محمد اسماعیل،بلال،احمد رفیق احمد مولا بخش عبدلعزیز نائف عبدلحکیم،نادر علی محمود احمد سلمان خالد احمد محمد عدنان محمد یاسر خیر جان محمد آصف نوید احمد اپنے خاندان سمیت بی این پی سے استعفی دے کر نیشنل،پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی قیادت میں باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کیا شمولیتی پروگرام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن خضدار کے صدر حمید ایڈووکیٹ سابق میئر خضدار میر عبدلرحیم کرد نیشنل پارٹی کے ضلعی پریس سیکرٹری ناصر کمال نیشنل پارٹی نال کے رابطہ سیکرٹری کامریڈ عبدلوہاب چنال سعید احمد ابوبکر بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے شمولیت کرنے والوں کو نیشنل پارٹی ویلکم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئے شامل ہونے والے فیروز آباد میں پارٹی کو مضبوط کریں سیاسی رجحان نیشنل پارٹی کے حق میں تبدیل ہورہا لفاظی کے بجاے عملی کام کیے نیشنل پارٹی جمہوریت،وفاقیت اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کے حقوق کی فراہمی اور معاشرے کی ترقی و خوشحالی ہے نیشنل پارٹی اس بار بلدیاتی الیکشنوں میں کسی کے ساتھ اتحاد نہ کرے گا عوام کے عدالت میں جائیں گے بہتر فیصلہ عوام خود کریں گے اگر نیشنل پارٹی کا کارکردگی بہتر ہے وہ نیشنل پارٹی کے امیدوارں کو بلدیاتی الیکشنوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گینیشنل پارٹی غریب عوام اور مظلوم محکوم عوام کی پارٹی ہے جس کی وجہ،سے اے روز مختلف پارٹیوں سے لوگ مایوس ہوکر استعفیٰ دے کر نیشنل،پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں بلدیاتی الیکشنوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا سابق دور میں نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں بلدیاتی الیکشنوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کیا تھا اس بار بھی کامیابی حاصل کرے گا بلدیاتی نظام کے تحت عوام کے مسائل ان کے خواہشات کے مطابق حل ہونگیں اور علاقے سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا خضدار فیروز آباد نال گریشہ کودہ ودیگر علاقوں سے پارٹی کے لوگ 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشنوں میں نیشنل پارٹی کے کی جانب سے نامزد کونسلران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب بنا کر عوام کا خدمت کا موقع دیا جاے انہوں نے کہا امید ہے نئے شامل ہونے والے دوست نیشنل پارٹی کے پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.