MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فوج کے سربراہ کیخلاف منفی پرا پیگنڈہ پاکستان دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

1 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بیرون ملک پاک فوج کے سربراہ اور ادارے کے خلاف مہم کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے پروقار ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے وز یراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مزموم مقاصد کے حصول کی مہم سے پاکستانی قوم میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کے خلاف منفی پرا پیگنڈہ پاکستاندشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے بلوچستان کے محب وطن اور غیور عوام ایسی ہر سازش کی بھرپور مزمت کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت تحفظ اور استحکام کی ضامن ہے اور ہم بحثیت پاکستانی قوم قومی سلامتی کے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلیٰ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں گرین بس سروس اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.