MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئے چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کر دیا

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کریں اور ان کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر کریں ، راجہ ریاض کی مشاورت کوکوئی تسلیم نہیں کرتا۔

- Advertisement -

چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیاہے ،جوبھی عدالت طلب کرے گی حاضر ہوں گے،گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں کو معطل کر دیا ،ہم 70 لوگ اسمبلی میں واپس جا رہے ہیں،حکومت بدترین سیاسی کارروائیوں میں مصروف ہے ،شیخ رشید اور ہم سب پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کی مشاورت کوکوئی تسلیم نہیں کرتا،راجہ ریاض اور شہبازشریف کا تعلق ایسے ہی ہے جیسے غلام کا آقا سے ہو، چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں،کچھ آئین کا خیال کریں ،پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کریں اور ان کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر کریں ،چیئرمین نیب نے استعفیٰ دیا، کہا جارہا ہے کہ ان پر دباو¿ تھا،چیئرمین نیب پر دباو تھا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات درج کریں، مدینہ منورہ کیس میں مجھ سمیت دیگر رہنماو¿ں پر توہین مذہب کے مقدمے گھڑے، چیف الیکشن کمشنر نے عہدے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدارت کی آفر بطور رشت دی گئی ہے۔چیئرمین نیب کے استعفے سے سبق لیا جائے ، بیورو کریسی سیاسی معاملات سے الگ رہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.