MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کسی کو بھی صوبے کی حالت خراب کرنے نہیں دینگے،سلیم کھوسہ

1 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تمبو(ویب ڈیسک)سابق صوبائی وزیر ریونیو ورکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہم سب متحد و منظم ہیں کسی کو بھی صوبے کی حالت خراب کرنے نہیں دیں گے بلوچستان ہے تو پاکستان بھی مستحکم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں استحکام بلوچستان ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر سلیم خان کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کا امن کے قیام کے لئے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم اپنا کردار اداکریں

- Advertisement -

ہم سب سیاست میں ضرور مخالفت رکھتے ہیں مگر صوبہ بلوچستان کے امن وامان کے حوالے سے سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان اور ایف سی بہت ہی دلیر فورس ہے جس کے جوانوں نے ہمیشہ ملک کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر جام شہادت نوش کررہے ہیں میرسلیم خان کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے ہم بلوچستان کے عوام اپنے بہادر افواج کے ساتھ ہیں

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں نے صوبے کے حالات خراب کرنے کے لئے حملے کیئے مگر انہیں پاک فوج نے انہیں ناکام بناکر جہنم واصل کردیا انہوں نے کہاکہ ہم اپنے صوبے اور ملک کی حفاظت کرنا بہترین طریقے سے جانتے ہیں اگر کسی نے بھی ہمارے صوبے اورملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کی آنکھوں کو پھوڑ دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہیکہ سیلاب نے پورے صوبے بھر میں تباہی پھیلائی ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.