MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں سیاست ہے ہی نہیں تو دوبارہ کیسے متحرک ہوسکتا ہوں، نواب ذوالفقار مگسی

0 672

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) سابق گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سیاست نہیں ہورہی اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے، جب سیاست نہیں ہے تو میں کیسے متحرک ہوسکتا ہوں۔ نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا کہ میرے سیاست میں متحرک ہونے کی خبریں لوگ از خود چلا رہے ہیں اس وقت ملک میں سیاست نہیں ہورہی اور جو کچھ ہورہا ہے وہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں سیاست ہے ہی نہیں تو میں دوبارہ عملی سیاست میں متحرک کیسے ہوسکتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب گھر مہمان آتے ہیں تو ان کے ساتھ کھانا کھاتے اور گپ شپ ہوتی رہتی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.