MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وی وانٹ سیفی کراچی سٹیڈیم میں میچ کے دوران نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل

1 504

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)کراچی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی گردش کررہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تماشائی کرسیوں پر بیٹھے سرفراز احمد کو کھلانے کے لیے نعرے بازی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

مداح اونچی اونچی آواز میں کہہ رہے ہیں کہ ‘وی وانٹ سیفی’ (ہمیں سرفراز چاہیے)۔ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر سرفراز سے متعلق کئی دن تک ٹرینڈ چلا، صارفین نے مطالبہ کیا کہ رضوان کو آرام دے کر سرفراز کو ٹیم میں کھلانا چاہیے۔دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں رضوان نے 3 میچز میں 141 رنز اسکورکیے، ان کی اوسط 23.50 رہی، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اظہر علی نے 28 کی واجبی اوسط سے 112 رنز بنائے۔شان مسعود واحد میچ میں 54 رنز بنا پائے، کپتان بابراعظم نے 6 اننگز میں 58 کی اوسط سے 348 رنز سکور کیے، ان کی بہترین کاوش 136 رنز رہی، سعود شکیل 346 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے، ان کی اوسط 57.66 رہی۔امام الحق نے 2 میچز میں 229 رنز اپنے نام جوڑے، ان کی اوسط 57.25 رہی، سلمان علی آغا نے 184 رنز 36.80 کی ایوریج سے سکور کیے۔عبداللہ شفیق نے 213 رنز 35.50 کی اوسط سے بنائے، محمد نواز نے 46 رنز بنائے، نعمان علی 35، ابرار احمد 29، نسیم شاہ 21، محمد وسیم 10، فہیم اشرف 37، حارث رئوف 12، زاہد محمود 18 اور محمد علی کوئی رن نہیں بنا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں خدا حافظ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.