MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک قوم اور قبائل کے دشمن ہیں،میر عبدالقدوس بزنجو

5 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے خضدار کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک قوم اور قبائل کے دشمن ہیں کوئی بھی مزہب اور معاشرہ خون ناحق بہانے کی اجازت نہیں دیتا وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لا نے کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ خضدار شہر اور قومی شاہراہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین زمہ داری ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کی شارع اقبال (قندھاری) بازار میں مشتعل ہجوم […]

  2. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بدھ کو چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹر […]

  3. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق […]

  4. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران، واشک، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی […]

  5. […] نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا انگریزی میں مطلب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.