شکر گڑھ ،مبینہ زیادتی کی کوشش پر بیٹی نے باپ کو کلہاڑی سے قتل کردیا
شکر گڑھ (مسائل نیوز)شکر گڑھ کے علاقے جھنڈے لنگہ میں بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ باپ غلط حرکت کرتا تھا، زیادتی کی کوشش بھی کی جس کے باعث باپ کو سوتے میں کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کر کے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقتول کی بیوہ نے کہا کہ گھریلو ناچاقی کے سبب بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔
[…] نیوز) گنگا رام ہسپتال کے ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے واقعے کا مقدمہ […]