MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے،پشتونخوامیپ

0 409

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی(ویب ڈیسک)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے نااہل کرپٹ مسلط ٹولے کی مزید حکمرانی ملک کیلئے سنگین خطرہ ہے، ملک کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے طے کردہ جمہوری چارٹر اور جمہوری اصولوں کے مطابق چلایا جائے، خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے پیروکار کہلانے والوں کو باکردار ہونا ہوگا، پارٹی کارکن متحد ومنظم ہوکر قومی اہداف کے حصول کیلئے جاری تحریک کو مزید تقویت دیں، کارکن 23مارچ PDMلانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاریاں کریں،ہرنائی زلزلہ متاثرین سے ہونیوالی ناانصافیاں ناقابل برداشت ہے

- Advertisement -

پارٹی پہلے روز سے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے ضلعی ایگزیکٹو وضلع کمیٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کی گزشتہ ماہ کی تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ وہ پارٹی پروگرام کو مزید عوام تک پہنچانے کیلئے شب وروز محنت کریں اور پارٹی کے ڈسپلن نظم وضبط پر مکمل پابندی کرتے ہوئے اپنے قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں۔ عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں ملک کی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی اور دھاندلی کے ذریعے نااہل کرپٹ ٹولے کو ملک کے 22کروڑ عوام پر مسلط کردیا گیا جس نے اپنی نااہل کرپشن وکمیشن،

ناکامی کے باعث ملک کے اپنی تاریخ کے بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، بیروزگاری، غربت، مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں اور آج ملک معاشی طور پر دیوالہ اور عالمی طور پر تنہا ہوچکا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو اپنے ہی چہتے گلے پڑ گئے ہیں اس نااہل مسلط ناتجربہ ٹولے کا مزید حکمرانی کرناملک اور اس کے اداروں کیلئے کسی خطرہ سے کم نہیں او ملک کے 22کروڑ عوام کو سلیکٹڈ حکومت کی مزید حکمرانی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.