ترقیاتی ممالک نے تعلیم کو ہتھیار بنا کر ترقی حاصل کی ،نصیب اللہ مری
کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات ہمارے ملک کا فخر اور اثاثہ ہیں، معیار تعلیم میں اضافہ، تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتا ترقیاتی ممالک نے تعلیم کو ہتھیار بنا کر ترقی حاصل کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائینز ایمبیسی اورصفا ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے کوئٹہ کے مختلف سکولوں میں سکول بیگز تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
- Advertisement -
اس موقع پر صفا ویلفیئر ٹرسٹ کے صوبائی آرگنائزر ملک صدیق اللہ خان ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سلیم زرکون کوارڈنیٹر یونیسف عزیز الرحمن تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے ترجمان طارق خان ترینگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی پرنسپل مس فرحانہ نواز سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ چائینز ایمبسی اور صفا ویلفیئر ٹرسٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس پر وہ داد کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ طلبا و طالبات ہمارے ملک کا فخر اور اثاثہ ہیں،
معیار تعلیم میں اضافہ، تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ تعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتا دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی تعلیم کے ذریعے ممکن ہوئی ہے اس لیئے تعلیم کے فروغ اور بہتری کیلئے حکومت بلوچستان بھرپور کردار ادا کررہی ہے تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے،