پاکستانی روپے نے ڈالر کو ناک آؤٹ کردیا
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 645 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 871 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
- Advertisement -
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس نے ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔
دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 6 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔