MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اہم تعیناتی بحران میں پھنس گئی،حکومت کی اْلٹی گنتی شروع ہو چکی ، شیخ رشید کے تہلکہ خیز انکشافات

0 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،

- Advertisement -

حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اورتعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے، عمران خان کا 26 نومبرکوکمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔شیخ رشید نے عمران خان کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 26 نومبر کو پاکستان کا تاریخی سیاسی اجتماع ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاسی صورتِ حال سے متعلق دعویٰ کیا کہ یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے۔شیخ رشید نے پیغام لکھا کہ حکومت کی اْلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور اہم تعیناتی بحران میں پھنس گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ زمینی حقائق سے بے خبر حکومت فضا میں معلق ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔شیخ رشید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.