MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ؛ جانیں ایک تولہ سونے کتنے کا ہوگیا

0 60

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اج ایک تولہ سونا ایک ہزار 700 جبکہ فی 10 گرام سونا ایک ہزار 458 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی مارکیٹس میں فی 10 گرام سونا ایک یزار 458 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 114 روپے اضافے سے 4 ہزار 532 جبکہ 10 گرام چاندی 98 روپے اضافے سے 3 ہزار 885 روپے کی ہوگئی ہے

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک اونس سونا 17 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 685 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.