بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے سے انکار
اسلام آباد(مسائل نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔
- Advertisement -
پمز اسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
پمز اسپتال کی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔